How to Stop Bedwetting in just
SEVEN Days: Expert Reveals
نو سالہ فرمان یوں تو سب گھر والوں کا لاڈلا تھا
خصوصاً امی کو سب سے زیادہ پسند تھا، لیکن اس کی ایک عادت کی وجہ سے امی اور گھر والے بہت پریشان تھے،
اور وہ عادت تھی اتنا بڑا ہونے کے باوجود اپنے بستر پر رات میں پیشاب کرنا۔۔۔ جس کی
وجہ سے اسے شرمندگی بھی ہوتی اور گھر میں بھی بدبو ہوتی۔ بڑے ہوتے بچوں کا بستر پر
پیشاب کرنا بظاہر مضحکہ خیز بات محسوس ہوتی ہے تاہم یہ عادت گھر والوں کے لیے کافی
تشویش کا باعث ہوتی ہے۔ اس عادت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ والدین سب سے پہلے
اس کی وجوہات سمجھیں تاکہ انہیں اسے
ٹھیک کرنے میں درست رہنمائی مل سکے۔
بستر پر پیشاب کی وجوہات
بڑی عمرکے بچوں میں بستر گیلا کرنے کی چند بنیادی
وجوہات یہ ہوسکتی ہیں گھریلو مسائل جیسے لڑائی
جھگڑے یا سختی وغیرہ جو بچوں کے اعصاب کو کمزور کر دیتے ہیں۔ بچوں کی فطری نمو میں
یا خوراک وغیرہ کی وجہ سے کمی رہ جانا جس کی وجہ سے وہ پیشاب کے پریشر پر قابو نہیں
رکھ پاتے۔ اٹینشن ڈیفیسیٹ ایکٹیویٹی ڈس آڈر یا عدم ارتکاز کی (Attention-Deficit Disorder) بستر گیلا ہونے پر شدید ڈانٹ ڈپٹ سے ذہنی و جذباتی طور پر
خوفزدہ ہوجانا۔ ان میں سے کوئی یا ایک سے زائد وجوبات بچوں میں سوتے وقت پیشاب کی
عادت تھوڑی بڑی عمر میں بھی لوٹا سکتی ہیں۔
Comments
Post a Comment